سکولوں میں کلاسز پڑھانے کے لیے دو آپشن زیر غور ہیں مراد راس

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس ) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ سکولوں میں کلاسز پڑھانے کے لیے دو آپشنز زیر غور ہیں

پہلا آپشن سکولوں تین تین گھنٹے کی دو شفٹیں چلائی جائیں دوسرا آپشن آدھا سکول یعنی آدھی جماعتوں کے طالبعلم تین دن سکول آئیں پھر اگلے تین دن آدھی جماعتوں کے طالبعلم سکول آئیں ڈبل شفٹ سے استائذہ پر بوجھ نہیں پڑے گا وہی 6 گھنٹے کی ڈیوٹی دیں گے

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 اگست کو جو بھی پرائیوٹ سکول کھلیں گے انہیں سیل کردیا جائے گا حکومت کا فیصلہ ہے کہ 15 ستمبر سے تمام ایس او پیز کیساتھ سکول کھلیں گے حکومتی فیصلہ پر عملدرامد کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی پرائیوٹ سکولز کے اپنے مقاصد اور مفادات ہیں حکومت کورونا وائرس کے متعلق ساری چیزیں دیکھ رہی ہے پرائیوٹ سکولز مالکان کو 18 اگست کو دعوت نامہ بھیجے گئے آئیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر ایس او پیز پر نظر ثانی کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں