سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (نیوز ٹائم اپڈیٹس) سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 700 روپے ہو گئی

تفصیلات کیمطابق  عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1736 ڈالر تک پہنچ گئی دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی نئی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور جمعے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1400 روپے اور 1200 کا اضافہ ہوگیا

قیمتوں میں اضافے کے نیتجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 700 روپے پر پہنچ گئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار 334 روپے ہوگئی

اپنا تبصرہ بھیجیں