سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

کراچی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) عالمی بازار سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر جبکہ مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا آضافہ

تفصیلات کیمطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا  جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1953 ڈالر تک پہنچ گئی دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا

پیر کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں کراچی سکھر ملتان فیصل آباد  لاہور اسلام آبا  پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار 23 روپے پر پہنچ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں