سندھ حکومت کو اللہ ایکسپوز کررہا ہے شبلی فراز

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس)  کراچی کو تباہ و برباد کرنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے

تفصیلات کیمطابق وفاقی وزیر فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا پر سندھ حکومت نے سیاست کی، اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کے لئے ہمیشہ الزام وفاق پر لگایا  سندھ حکومت نے صرف یہ نہیں کہا کہ بارشوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، سندھ حکومت نے گزشتہ 10 سال میں 14 کھرب روپے سے زائد کس چیز پر لگائے بجائے اس کے کہ لاڑکانہ کو کراچی بناتے پیپلز پارٹی نے کراچی کو لاڑکانہ بنا دیا سندھ حکومت کو اللہ ایکسپوز کررہا ہے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کو کسی چیلنج کا سامنا نہیں اپوزیشن نہ ایک پیج پر ہے نہ ہوسکتی ہے ان کا ایک نکاتی ایجنڈا لوٹی ہوئی دولت بچاناہے پیپلز پارٹی کو ن  لیگ اور ن لیگ کو پیپلز پارٹی پراعتماد نہیں ان میں صلاحیت نہیں کہ قوم کو حکومت کے خلا ف اکسا سکیںمولانا فضل الرحمان نے چھوٹی پارٹیوں کا اجلاس بلایا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں