1

سعودی عرب کا شہریوں سے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

ریاض ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) ترک صدر طیب اردوان کی جانب سے اسرائیل سے معاہدے اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق بیان پر سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے ترک اشیا کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے

تفصیلات کیمطابق  ترک صدر طیب اردوان کی اقوام متحدہ میں تقریر اور حالیہ بیان میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر عرب ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب پر ایک بار پھر تنقید کی گئی تھی جس پر سعودی عرب کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار سامنے آیا ہے

 ٹویٹر پر سعودی چیمبر آف کامرس کے سربراہ عجلان العجلان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہماری قیادت ملک اور شہریوں کے خلاف ترک حکومت کے جارحانہ اورعداوت سے بھرے بیانات کے جواب میں درآمد کردہ ترک اشیا سرمایہ کاری یا سیاحت ہر سطح پر سعودی صارف کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مکمل بائیکاٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں