سعودی عرب نے لاک ڈؤن ختم کرنے کا اعلان

ریاض (نیوز ٹائم اپڈیٹس) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آثار نے ہونے کے باوجود لاک ڈؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق تین ماہ لاک ڈاؤن کے بعد اتوار کی صبح ملک گیر سطح پر نافذ کرفیو اور کاروباری سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم کردیے جائیں گے اتوار کی صبح 6 بجے کرفیو ختم ہوگا تاہم عمرے بین الاقوامی سفر پچاس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی

حکومت نے کورونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مارچ کے مہینے میں سخت اقدامات کیے تھے جن کے تحت کئی علاقوں اور شہروں میں کرفیو کا نفاذ بھی شامل تھا  مئی میں سعودی حکومت نے سفر اور نقل و حمل پر عائد پابندیوں کے تین مراحل میں خاتمے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ 28 مئی سے لاک ڈاؤن میں کی جانے والی نرمی کے بعد سے سعودی عرب میں وائرس کے کیسز میں اضافہ  ہوا ہے اور کورونا کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 12سو 30 اموات ہوچکی ہیں خلیج تعاون کونسل میں شامل  ممالک میں سعودی عرب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں