سعودی عرب نے لاک ڈؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا

مکہ مکرمہ کے علاوہ پورے ملک میں 21جون سے کرفیو ختم کردیا جائے گا اندرونِ ملک پروازوں کو بھی آمدورفت کی اجازت ہوگی سعودی وزارتِ داخلہ

ریاض (نیوز ٹائم اپڈیٹس) سعودی عرب نے نے 21جون سے کرفیو کے خاتمے کا اعلان کردیا سعودی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے علاوہ پورے ملک میں 21جون سے کرفیو ختم کیا جائے گا  اندرونِ ملک پروازوں کو بھی آمدورفت کی اجازت ہوگی مملکت میں 31مئی سے کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے اور مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دیدی گئی ہے

31مئی سے مکہ مکرمہ کے علاوہ ملک میں تمام مساجد میں نماز ادا کی جا سکے گی۔سعودی وزیر داخلہ نے کورنا سے نمٹنے کے لیے صحت حکام کی سفارشات پر کرفیو اور حفاظتی اقدامات میں نرمی کا اعلان کیا ہے سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات 28 مئی سے ہفتہ 30 مئی تک سعودی عرب کے تمام علاقوں میں صبح چھ بجے سے لے کر سہ پہر تین بجے تک گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی

اتوار 31 مئی سے ہفتہ 20 جون کی شام تک صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی جبکہ مکہ مکرمہ اس سہولت سے مستثنی ہوگا اتوار 31 مئی سے  ملک کی تمام مساجد جمعہ اور فرض نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کرنے سے کھول دی جائیں گی تاہم مکہ مکرمہ کی مساجد اس سے مسثنی ہوں گی مساجد میں حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہوگی مسجدالحرام میں جمعہ اور باجماعت نمازیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہیں گی

About admin

Check Also

ایران کا امریکہ کیساتھ تعلقات بحال کرنے کا عندیہ

تہران ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 25 نومبر 2020) ایران کا امریکہ کیساتھ تعلقات بحال کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *