سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

برلن ( نوز ٹائم اپڈیٹس ) سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے متحدہ عرب مارات کے امن معاہدے کی پیروی نہیں کی جائے گی اسرائیل جب تک فلسطینیوں کیساتھ امن معاہدہ نہیں کرے گا تسلیم نہیں کریں گے فلسطینیوں کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہوئے امن معاہدے کے حوالے سے پہلی مرتبہ ردعمل دیا ہے اس حوالے سے جرمنی کے شہر برلن میں موجود سعودی وزیر مملکت کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے سعودی وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کیساتھ جو امن معاہدہ کیا گیا ہے سعودی عرب اس کی پیروی نہیں کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں