سشانت سنگھ خود کشی سے قبل گوگل پر کیا سرچ کررہے تھے

ممبئ (نیوز ٹائم اپڈیٹس)  بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے حوالے سے کیس ہر روز ایک نیا موڑ اختیار کر لیتا ہے۔سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی ڈپریشن کا شکار تھیں جس وجہ سے آٹھ جون کو سشانت سنگھ راجپوت کا گھر چھوڑا۔وہ خود بھی ذہنی طور پر ٹھیک محسوس نہیں کر رہی تھی۔پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سشانت سنگھ خودکشی سے قبل بغیر تکلیف کے موت ‘painless death’ کے حوالے سے گوگل پر سرچ بھی کرتے رہے تھے

وہ اپنے سابق منیجر ڈیشا کا نام گوگل کرتے رہے تھے۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت ڈپریشن کی 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ اداکار ڈپریشن کی 2 بیماریوں کا علاج کروا رہے تھے جب کہ لاک ڈاؤن سے ایک ہفتہ قبل وہ ہندوجا اسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں