کراچی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) سروں کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی آج 23 برسی منائی جارہی ہے
1948 میں فیصل آباد کے مشہور قوال فتح علی خان کے گھر پیدا ہونے نصرت فتح علی خان قوالی لوک اور موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگر افراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا جن میں حق علی مولا علی اور دم مست قلندر مست مست نے انہیں شناخت دلائی
انہوں نے اپن فن کو اسلام کی تبلیغ کا ذریعہ بنایا اور دنیا بھر میں غیر مسلموں کو مسلمان کیا موسیقی میں نئی جہتوں کیوجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل گئی استاد نصرت فتح علی خان نے فن موسیقی کی روحانی کیفیت سے پوری دنیا کو اپنا مرید بنائے رکھا عالمی سطح پر جتنی شہرت انہیں ملی کسی موسیکار یا گلوکار کے نصیب میں نہیں آئی
نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے جس کے بعد وہ لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے بلاآخر 16 اگست 1997 کو وہ خالق حقیقی سے جا ملے