کراچی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) سینئر سیاستدان کئی روز سے شدید علیل تھے دل کا دورہ پڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے
تفصیلات کیمطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے واحد سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی انتقال کر گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر سیاستدان کئی روز سے شدید علیل تھے ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے نہیں کچھ روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا
کچھ دن قبل ان کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلی تھی تاہم ان کے اہل خانہ نے اس وقت ان کے موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے عوام سے ان کے لیے دعا کی اپیل کی تھی سینیٹرثنا جمالی اور ان کے بیٹے عمر جمالی نے سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی کےانتقال کی تصدیق کردی