رینجرز کی کراچی میں بڑی کاروائی کالعدم تنظیم کے تین خطرناک دہشتگرد گرفتار

کراچی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 22 نومبر 2020) رینجرز کی کراچی میں بڑی کاروائی کالعدم تنظیم کے تین خطرناک دہشتگرد گرفتار

تفصیلات کیمطابق ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گلشن معمار میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے گرفتار دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے

ملزمان نے متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے ملزمان کیخلاف کارروائی پولیس انٹیلیجنس کی رپورٹ پر کی گئی گرفتار دہشتگردوں میں اکرام اللہ عرف فیصل یاسین اور خالد شامل ہیں  دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں