روس کیجانب سے تیار کردہ کووڈ 19 کی پہلی ویکسین کی دنیا بھر میں مانگ

ماسکو ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) روس کیجانب سے تیارکردہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین کی دنیا بھر میں مانگ ایشیاء مشرق وسطیٰ اورلاطینی امریکی کے بیس ممالک نے روس کو ایک ارب خواراکیں تیار کرنے کا آرڈر دے دیا

تفصیلات کیمطابق کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں روس کی تیار کردہ ویکسین کی مانگ میں اضافہ خبر ایجنسی کیمطابق لاطینی امریکی مشرق وسطیٰ اور ایشیاء کے کم سے کم 20 ممالک کا ویکسین خریدنے کے لیے روس سے رابطہ کیا

روس کو ابتدائی طور پر 20 ممالک کی جانب سے 1 ارب ویکسینیں تیار کرنے کا آرڈر ملا ہے ریشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کے سی ای او ویکسین متعارف کروانے کی تقریب میں بتایا کہ روس کو پہلے سے ہی ایک ارب خوراکیں تیار کرنے کا آرڈر مل چکا ہےانہوں نے واضح کیا ہم دوسرے ممالک میں اپنے پارٹنرز کے ذریعے مل کر سالانہ 500 ملین سے زائد خوراکیں بنانے کے لیے تیار ہیں

واضح رہے روس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین کی منظوری دے دی روسی صدر ولادی میر پوتین خود اس ویکسین کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے یہ معرکہ سر کیا انہوں نے کہا ویکسین کی تیاری روس کی سائنسی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں