روزانہ کتنی دیر ٹی وی دیکھنا ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے جدید تحقیق میں سائنس دانوں نے وارننگ دے دی

لندن (نیوز ٹائم اپڈیٹس) بعض لوگ طویل وقت تک ٹی وی دیکھنے کی عادی ہوتے ہیں جنہیں اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں انتہائی سخت وارننگ دے دی ہے میل آن لائن کے مطابق یو کے بائیو بینک کے زیراہتمام کی جانے والی اس تحقیق میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ جتنا زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے میں گزارتے ہیں ان کو سٹروک اور ہارٹ اٹیک آنے کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہو جاتا ہے

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 37سے 73سال کی عمر کے 4لاکھ 90ہزار 966مردوخواتین کی ٹی وی دیکھنے کی عادت اور ان کو سٹروک اور ہارٹ اٹیک آنے کے امکانات کا جائزہ لیا اور نتائج مرتب کیے۔ ان نتائج کی روشنی میں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ لوگوں کو روزانہ دو گھنٹے سے زیادہ ٹی وی نہیں دیکھنا چاہیے اگر لوگ دو گھنٹے سے زیادہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں تو دنیا میں ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات میں 8فیصد سے زائد کمی ہو جائے گی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ہمیش فوسٹر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص روزانہ آدھا گھنٹہ ٹی وی دیکھنا کم کر دے اور یہی آدھا گھنٹہ واک کرنے لگے تو اس کے ہارٹ اٹیک اور سٹروک سے مرنے کے امکانات میں 10فیصد کمی واقع ہو جائے گی

روزانہ کتنی دیر ٹی وی دیکھنا ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے جدید تحقیق میں سائنس دانوں نے وارننگ دے دی” ایک تبصرہ

  1. Does your website have a contact page? I’m having problems locating it but, I’d like to send you an e-mail. I’ve got some suggestions for your blog you might be interested in hearing. Either way, great site and I look forward to seeing it expand over time. Also visit my homepage :: Buy CBD

اپنا تبصرہ بھیجیں