روئی کے گالوں جیسی نایاب اور خیمہ ساز چمگادڑیں

ہینڈورس ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) چمگادڑوں کو قدرے خوفناک پراسرار اور خون آشام بھی سمجھا جاتا ہے لیکن لاطینی امریکا کے بعض ممالک میں نرم اور سفید چمگادڑوں پر بے اختیار پیار آجاتا ہے جنہیں وائٹ ٹینٹ میکنگ بیٹ بھی کہا جاتا ہے

یہ چمگادڑوں غاروں میں رہنے کی بجائے درختوں پر رہتی ہیں اور ان میں ہنڈورس کی چمگادڑ جسامت کے لحاظ سے سب سے چھوٹی ہوتی ہیں۔ کرہ ارض پر اس وقت چمگادڑوں کی 1300 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں لیکن ان میں سفید رنگت والی صرف پانچ انواع ہی دیکھی گئی ہیں

یہ تمام چمگادڑیں دنیا کی چھوٹی ترین انواع میں شمار ہوتی ہیں اور ان میں سے سب سے بڑی قسم کی جسامت صرف 5 سینٹی میٹر ہے

لاطینی اور شمالی امریکا کی ان خوبصورت چمگادڑوں کو خیمہ ساز مخلوق بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ درخت کے پتوں کو موڑکر انہیں خیمے کی شکل دیتے ہیں چمگادڑیں پتے کی باریک رگوں کو کترتی ہیں جن سے پتا خمیدہ ہوکر خیمے کی شکل اختیار کرلیتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں