دھاندلی سے انکار پر ٹرمپ نے الیکشن سیکیورٹی چیف کو برطرف کردیا

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 18 نومبر 2020) دھاندلی سے انکار پر ٹرمپ نے الیکشن سیکیورٹی چیف کو برطرف کردیا

تفصیلات کیمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری ویب سائٹ پر انتخابات کو شفاف قرار دینے پر سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ کرسٹوفرکو نوکری سے برخاست کردیا ہے یہ ادارہ امریکی کی داخلی سیکورٹی امور سے متعلق محکمے ہوم لینڈ سیکورٹی کے ماتحت قائم کیا گیا تھا

یاد رہے کہ  کہ صدر ٹرمپ نے تاحال انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور امریکی صدارتی الیکشن میں دھاندلی اور ووٹ چوری ہونے کے دعوؤں پر قائم ہیں اور  مختلف ریاستوں میں نتائج رکوانے کے لیے قانونی جنگ بھی لڑ رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں