دوہری شہریت کا معاملہ دو معاون خصوصی مستعفی

اسلام آباد ( نیوز ٹائم  اپڈیٹس) دوہری شریعت کے معاملے پر وفاقی کابینہ کے دو معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دے دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس  نے کہا میری دوہری شہریت کے معاملے کی وجہ سے ریاست پر تنقید ہورہی جس سے ڈیجٹل پاکستان کا مشن ماند پڑ رہا ہے

تانیہ ایدروس نے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں بطور معاون خصوصی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اوراپنا استعفیٰ جمع کروادیا ہے تاہم ملک کی خدمت اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کو اپنی قابلیت کے مطابق جاری رکھوں گی

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دہری شہریت سے متعلق حکومت پر تنقید کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی عوام بہتر صحت کی دیکھ بھال کے مستحق ہیں

ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دعوت پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آیا تھا اور میں نے ایمانداری اور پوری محنت کے ساتھ کام کیا، مطمئن ہوں اس وقت قومی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں کورونا دم توڑ رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں