دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستا ن سے سیکھنے کی ضرورت ہے، صدر جنرل اسمبلی

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنا چاہیے

تفصیلات کیمطابق اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدروولکن بوزکر نے وزیر خارجہ شاہ محمود کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر خوشی محسوس ہوئی پاکستان نے بہترین انداز میں میزبانی کی ہے پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل  اسمبلی کا اہم رکن ملک ہے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار مثالی اور قابل تعریف ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود کیساتھ اہم امور پر گفتگو ہوئی اس کے علاوہ آج وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوا

وولکن بوزکر نے کہا دنیا بھر کےلیے کورونا سے نمٹنا  بہت بڑا چیلنج ہے پاکستان اسے چیلنج سے بہترین انداز میں نبرد ازما ہوا ہے دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں