دنیا کا پہلا شفاف ٹی وی رواں ماہ فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا

بیجنگ ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) دنیا کا پہلا مکمل شفاف ( ٹرانسپریٹ ) ٹی وی اس ماہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا جسے شیاؤمی نامی کمپنی نے بنایا ہے اسے مائی ٹی وی لکس کے نام دیا گیا ہے

تفصیلات کیمطابق بند ہونے کی صورت میں یہ شفاف شیشہ بن جاتا ہے اور کسی سائنس فکشن فلم کی کوئی ایجاد دکھائی دیتا ہے اگر ٹی وی نہ چل رہا ہو تو اس کے آرپار دیکھا جاسکتا ہے قبل ازیں سام سنگ اور ایل جی وغیرہ نے شفاف ٹی وی پیش کیے لیکن شیاؤمی کے مطابق یہ پہلا شیشہ ٹی وی ہے جو بڑے پیمانے پر تیار کیا جارہا ہے اور اس کی فروخت اگلے چند دنوں میں متوقع ہے

ٹی وی کی لمبائی 55 انچ ہے اور اس کا پورا پینل او ایل ای ڈی پر مشتمل ہے ٹی وی اسکرین کی موٹائی صرف 5.7 ملی میٹر ہے  ٹی وی بند ہوتے ہی کھڑی کا شیشہ بن جاتا ہے شیاؤمی کے مطابق اس کا سیاہ رنگ واضح اور اسکرین بہت روشن ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں