سرینگر ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد سخت سیکورٹی کیساتھ پہلے انتخابات
تفصیلات کیمطابق بھارتی حکومت کیجانب سے گزشتہ برس خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پہلی بارانتخابات کے دوران عوام نے سخت سیکیورٹی میں ووٹ ڈالے اے ایف پی کے مطابق حریت پسندوں کی طرف سے حملوں کے خدشات کے کیوجہ سے ہر پولنگ اسٹیشن کے باہر درجنوں پولیس واملٹری اہلکاروں کو مشین گنز کے ساتھ تعینات کیا گیا جبکہ آرمی کے اہلکار سڑکوں پر پیٹرولنگ بھی کرتے رہے
سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان سے گزرکرکورونا کے خطرے اور برفباری کے باعث مقامی کونسلز کے اراکین کے انتخاب کے لیے عوام کی بہت کم تعداد ووٹ ڈالنے آئی