خبردار! کورنا وائرس کی وبا جلد ہی دوبارہ شدت کیساتھ حملہ کرسکتی ہے ؛ عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس کی عالمی وبا جلد ہی ایک بار پھر شدت کیساتھ حملہ کر سکتی ہے اور اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد میں بھی تیز رفتار اضافے کا خدشہ ہے

جنیوا(نیوز ٹائم اپڈیٹس) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس کی عالمی وبا جلد ہی ایک بار پھر شدت کیساتھ حملہ کر سکتی ہے اور اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد میں بھی تیز رفتار اضافے کا خدشہ ہے

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکا اور مختلف یورپی ممالک نے لاک ڈاؤن نرم کرنے یا مکمل طور پر ختم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں

دنیا بھر کی حکومتوں کو مشورہ دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کو قابو میں رکھنے کےلیے نگرانی ٹیسٹنگ اور ٹریکنگ سے متعلق اقدامات میں اضافہ کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے

یاد رہے  کہ اس وقت امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے جبکہ بیشتر یورپی ممالک میں بھی کورونا وائرس کی وبائی صورت حال بھی خاصی تشویشناک ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں