حکومت گرانے کے لیے پی ڈی ایم نے دو آپشنز پر غور شروع کردیا

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) پی ڈی ایم کے آج لاہور میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع ہیں 

تفصیلات کیمطابق  پی ڈی ایم کا آج سربراہی اجلاس ہو رہا ہے جس میں دھرنے اور اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا مکان ہے  اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے

اجلاس میں پی ڈی ایم کے 13 نومبر لاہور کے جلسے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے پی ٹی ایم کے مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس کے علاوہ اسمبلیوں سے استعفوں سمیت دیگر آپشنز زیر غور آئیں گے

 سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوں گے دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام پارٹیاں استعفوں کے معاملے پر متفق ہیں اے پی سی ہی میں استعفوں پر اتفاق ہو گیا تھا

About مریم بتول

Check Also

ًمریم نواز کی سولو فلائٹ زرداری ناراض اور چچا پریشان

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) مریم نواز کی سولو فلائٹ زرداری ناراض اور چچا پریشان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *