1

حکومت پنجاب نے مارکیٹیں اور شاپنگ سنٹرکی بندش ختم کرنے کی خبروں کی تردید کردی

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس ) پنجاب حکومت نے مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کی بندش ختم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا اورسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفیکیشن جعلی قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کی بندش ختم کر دیے جانے کی خبریں درست نہیں ہیں تاحال مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دینے کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔ مارکیٹیں اور شاپنگ مالز سرکاری اعلامیہ جاری ہونے تک بند ہی رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفیکیشن گردش کر رہا ہے جس کے مطابق پنجاب میں مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو 24 گھنٹے کھلنے کی اجازت دے دی گئی ہے یہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے

پنجاب حکومت نے تاحال مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کی بندش ختم کرنے اور نئے اوقات جاری جاری کرنے کے حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا دوسری جانب وفاقی حکومت نے تمام کاروبار مارکیٹس، بازار کھولنے کیلئے اوقات کار کی پابندی ختم کردی ہے وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں