حکومت احتساب اور اصلاحات پر سختی سے عملدرآمد کرے گی

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت احتساب اور اصلاحات پر سختی سے عملدرامد کروائے گی

تفصیلات کیمطابق ں وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی سیاسی اور قانونی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی بابر اعوان نے پی ٹی آئی حکومت کے تیسرے نئے پارلیمانی سال کا کیلینڈر پیش کیا تو وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی

بابر اعوان نے کہا کہ نئے پارلیمانی سال میں ہر مہینے اجلاس ہوگا پارلیمنٹ 133 دن کام کریگی ملکی و قومی مفاد کی قانون سازی کا عمل بلا تعطل جاری رکھیں گے

وزیراعظم نے پارلیمانی امور کی بہترین انجام دہی پر بابر اعوان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت احتساب اور ریفارم کے پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کرے گی 5 سال میں ادارہ جاتی تبدیلی کا ایجنڈا پورا کر دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں