حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

مقبوضہ بیت المقدس ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) قطر کی کوششوں سے سیز فائر کا معاہدہ کر لیا گیا، اسرائیل نے معاہدے کی تصدیق کر دی

تفصیلات کیمطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا قطر کی کوششوں سے سیز فائر کا معاہدہ کر لیا گیا اسرائیل نے معاہدے کی تصدیق کر دی  متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہوئے امن معاہدے کے بعد اب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اسرائیل کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے

خلیجی اسلامی ملک قطر کی خصوصی کوششوں سے حماس اوراسرائیل نے سیز فائر معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں جانب سے پرتشدد کاروائیوں سے اجتناب کیا جائے گا اسرائیل کی جانب سے حماس کیساتھ طے پائے معاہدے کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے واضح رہے کہ کچھ روز قبل مشرق وسطیٰ میں اس وقت پیش رفت ہوئی جب خلیجی اسلامی ملک متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کیساتھ امن معاہدہ کر کے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں