حلیمہ سلطان کو پاکستان کا برانڈ ایمبیسڈر بنانا ہمارے منہ پر تماچہ ہے ژالے سرحدی

کراچی (نیوز ٹائم اپڈیٹس ) اداکاہ ژالے سرحدی کا کہنا کہ ترک اداکاہ اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان ) کو پاکستان کا برانڈ ایمبیسڈر بنانا ہمارے منہ پر تماچہ ہے

اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈراما سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ حلیمہ سلطان جن کا اصل نام اسریٰ بلجک ہے کے مداحوں کی تعداد میں پاکستان میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور لوگ اسریٰ بلجک کے بارے میں جاننے کے لیے بالکل اسی طرح متجسس ہیں جس طرح کبھی بھارتی اداکاراؤں کے بارے میں ہوتے تھے

ژالے سرحدی کی حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسریٰ بلجک کو  پاکستانی برانڈز کی ایمبیسیڈر بنانے پر سخت ناراضگی کاا ظہار کرتی ہوئی کہہ رہی ہیں کہ اس معاملے میں وہ مکمل طور پر یاسر حسین  کے ساتھ ہیں

ژالے سرحدی نے کہا اگر آپ پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ترک اداکارہ حلیمہ سلطان کو برانڈ ایمبیسیڈر بناتے ہیں تو یہ ہمارے منہ پر طمانچہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں