جہانگیر ترین اپنے دیرینہ دوست عمران خان کیساتھ تعلقات بحال ہونے کے لیے پر امید

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا جہانگیر ترین کا نام شوگر کمیشن رپورٹ میں آیا تو دکھ ہوا جہانگیر ترین نے گزشتہ سالوں میں میرا بہت ساتھ دیا بعض اوقات لیڈر کو سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں

اس پر رد عمل دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میرا اور عمران خان کا تعلق بھولنے والا نہیں ہے ہمارے بیچ دراڑیں پڑنے کا مجھے بھی افسوس ہے بہت جلد دراڑیں ختم ہو جائیں گی وزیراعظم کے ویژن کا سب سے بڑا حامی تھا سوچنا ہو گا ہمارا تعلق ختم ہونے کا فائدہ کس کو ہوا

جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کی باتیں سن کر بہت ہی خوشی ہوئی اور حوصلہ ملا،میری عمران خان سے رفاقت نہ ہونے کا تاثر ختم ہو گیا  ان کی بڑائی ہے جو میرے لیے ایسی باتیں کیں وزیراعظم عمران خان سے بڑا تعلق تھا  ہم نے اکٹھے جدوجہد کی ہمارے تعلق کی گہرائی میں اور عمران خان ہی جانتے ہیں،ان کے تاثرات اور جذبات کی میں قدر کرتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں