جہانگیرترین کی وطن واپسی ٹکٹ بھی بک کروا لیا

اسلام آباد( نیوز ٹائم اپڈیٹس 5 نومبر 2020) جہانگیرترین کی وطن واپسی ٹکٹ بھی بک کروا لیا

تفصیلات کیمطابق میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی رہنما نے کہا ہے کہ رواں ماہ پاکستان واپس جا رہا ہوں  جس کے لیے واپسی کی ٹکٹ بھی بک کروالی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک ہیں جہاں وہ 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں جب کہ اپنے اس قیام کے دوران پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے برطانیہ میں کوئی سیاسی ملاقات بھی نہیں کی

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ایف آئی اے کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں  میرے متعلق کہانی بنا کرخود ساختہ کیس بنایا گیا  ایف آئی اے طلبی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کیس میں طلب کیا گیا اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں