1

جوبائیڈن جیت کے قریب وی وی آئی پی پروٹوکول مہیا کردیا گیا

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 6 نومبر 2020) جوبائیڈن جیت کے قریب وی وی آئی پی پروٹوکول مہیا کردیا گیا

تفصیلات کیمطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ممکنہ طور پر آئندہ کے منتخب صدر جوبائیڈن کو وی وی آئی پی سکیورٹی دے دی گئی سیکرٹ سروس نے جوبائیڈن کی حفاظت کیلئے مزید اہلکار ولمنگٹن بھیج دیئے گئے جبکہ جوبائیڈن کی رہائشگاہ پر فضائی حدود کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے

امریکی صدارتی انتخابات 2020میں ڈیموکریٹ امیدوارجوبائیڈن کوریاست جارجیا اورپینسلوینیا میں واضح برتری حاصل ہوگئی ہے ریاست پینسلوینیا جارجیا ونسکانسن اور ایرایزونا کے حکام نے بھی ری پبلکن امیدوار کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے 20الیکٹرول ووٹوں کی حامل ریاست پینسلوینیا کے مقامی ذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ پوسٹل ووٹوں کی گنتی کا عمل ختم ہونے کے قریب ہے جس میں جوبائیڈن کو واضح برتری حاصل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں