جوبائیڈن بمقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ کون ہو گا فاتح امریکہ ووٹنگ کا عمل آج سے شروع

واشنگٹن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 3 نومبر 2020) جوبائیڈن بمقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ کون ہو گا فاتح امریکہ ووٹنگ کا عمل آج سے شروع

تفصیلات کیمطابق امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ آج تین نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5بجے جبکہ امریکا کے ایسٹرن زون کے حساب سے صبح7بجے شروع ہوگی اور بغیر کسی وقفے کے شام 8بجے تک جاری رہے گی امریکا میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تقریبا 26کروڑ ہے جن میں سے 9کروڑ ووٹرپہلے ہی قبل ازووٹنگ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں

امریکا کے اندر 6 مختلف ٹائم زون ہونے کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں اور علاقوں میں پولنگ مختلف اوقات میں شروع اور ختم ہوگی مختلف ٹائم زون ہونے کی وجہ سے پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ کئی علاقوں میں 4نومبر کی صبح تک جاری رہ سکتی ہے جبکہ نتائج آنے کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں