اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 23 نومبر 2020) تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند کرنے پر اتفاق
تفصیلات کیمطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا کورونا کیسز میں اضافہ تعلیمی سرگرمیوں پر اثرات اور اقدامات کا جائزہ لیا گیامزید برآں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کریگی کہ اسکول بند کر دیے جائیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بڑھتی اموات اور کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کریگی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں