تعلیمی اداروں کے لیے ہفتے کے روز کی ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں دی جائیں گی فیصلہ کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو گا

تفصیلات کیمطابق وفاقی وزارت تعلیم نے دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں کیلئے ہفتے کے روز کی ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت تعلیم  نے رواں سال تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ تعلیمی سال کے دوران ہونے والے نقصان کے ازالہ کیلئے لیا گیا ہے اساتذہ ہفتے کے روز تعلیمی لحاذ سے کمزور طالب علموں کو خصوصی تیاری کروائیں گے

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز کی تاخیر سے لیے جائیں گے اس حوالے سے باقاعدہ احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں وفاقی نظامت تعلیم کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں