1

ترک صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے میری خفیہ ملاقات کروائی تھی خورشید قصوری

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے انکشاف کیا ہے ترک وزیراعظم نے اسرائیل کے ڈپٹی وزیراعظم سے میری خفیہ ملاقات کروائی خفیہ اس لیے تھی کہ جب تک بات فائنل نا ہو جائے تب تک خفیہ رہے

تفصیلات کیمطابق سنئیر تجزیہ کار مبشر لقمان کیساتھ تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیساتھ بیک ڈور رابطے 1950 کے بعد شروع ہو گئے میرا خیال ہے 1950 کے بعد سفیرون کی سطح پر نیویارک لندن کبھی پیرس سمیت مختلف دارلحکومتوں میں رابطے رہے ہیں

پاکستان اور ترکی کے درمیان پہلا رابطہ ترکی کے موجودہ صدر اردوان نے کروایا اس وقت پارلیمانی فورم تھا اردوان لیڈر تھے انہوں نے میری اسرائیل کے ڈپٹی وزیراعظم سے ملاقات کروائی تھی یہ ملاقات بڑی خفیہ تھی خفیہ اس لیے تھی کہ جب تک کوئی بات فائنل نہ ہوجائے تب تک خفیہ ہی رہے یہ بطور وزیرخارجہ میرا پہلا پبلک کنٹیکٹ تھا خورشید قصوری نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی دورہ سعودی عرب میں وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی  وزیرخارجہ جب جاتے ہیں تو پروٹوکول کچھ اور ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں