ترکی کے شہر ازمیر میں 7.0 شدت کا زلزلہ

ازمیر ( نیوزٹائم اپڈیٹس 30 اکتوبر 2020 ) ترکی کے شہر ازمیر میں 7.0 شدت کا زلزلہ

تفصیلات کیمطابق ترکی کے شہر ازمیر میں میں 7۔0 شدت کا زلزلہ نے ہر طرف تباہی  مچا دی ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی جبکہ ازمیر کے قریب ساحلی شہر میں سمندر کی سطح بلند ہوگئی ہے اورپانی آبادی میں داخل ہوگیا ہے

زلزلے کے جھٹکے بلغاریہ یونان برطانیہ مصر اورلیبیا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں  زلزلے کی وجہ سے کئی عمارات کے زمین بوس ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں زلزلے کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے  زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ہیں زلزے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ہے

دوسری جانب ترک صدر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعا کی ہے اے میرے از میر جلدی ٹھیک ہو جاؤ ترک صدر کا کہنا ہے  متاثرہ افراد کیلئے حکومت تیار ہے اور تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام مشینری استعمال میں لائی جا رہی ہے تمام ادارے اور وزراء پوری طرح مستعد ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں