تحصیل کوہ سلیمان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز

کوہ سلیمان ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں ترقی کے دور کا آغاز کردیا گیا ہے۔رابطہ سڑکوں کے ساتھ سیاحتی مقامات کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔علاقہ میں امن و امان کیلئے بارڈر ملٹری پولیس کے تھانوں کی آٹھ سے زائد نئی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں

تھانوں کی عمارتوں پر بارہ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کے آبائی علاقہ بارتھی میں تھانہ کی جدید عمارت تعمیر کرلی گئی ہے انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان کی پٹی قدرتی حسن سے مالا مال ہے یک بائی،مبارکی،بارتھی،گلکی،مٹ چانڈیہ جیسے مقامات فورٹ منرو سے بھی بلند ہونے کے ساتھ ٹھنڈے ہیں

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے یہاں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں بارتھی میں ٹورسٹ ریزارٹ تعمیر کردیا گیا مبارکی،گلکی اور دیگر مقامات پر سیاحتی اقدامات تیزی سے جاری ہیں مستقبل قریب میں سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرے گی۔پہاڑوں کو کاٹ کر پختہ سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ قبائلی علاقے امن و امان کے حوالے سے مثالی ہیں یہاں کے لوگ مہمان نواز اور عزت دینے والے ہیں۔ٹورسٹ ریزارٹس تعمیر ہونے سے مقامی لوگوں کیلئے بھی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں