تحصیل تونسہ کا سیاسی جمود ٹوٹنے لگا اہم خبر سامنے آ گئی

تونسہ شریف: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا آئندہ چند روز میں ڈی جی خان کا دورہ متوقع ہے

اس دورے کے مقاصد سامنے آنے لگے وزیراعلی پنجاب اپنے آبائی حلقہ کے کئی سالوں کے سیاسی جمود کو توڑنے کا فیصلہ کیا ہے  ذرائع کا کہنا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے متوقع دورہ ڈی جی خان میں تحصیل تونسہ کی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کریں گے

زرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن سردار ممتاز خان بھٹو، سابق امیدوار ایم پی اے سردار اقبال خان قیصرانی، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈی جی خان سردار جاوید اقبال قیصرانی، سردار عمر اصغر خان کھیتران اپنے گروپ سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں سردار عثمان بزدار حلقہ  این اے 189 سے ایم این اے کا الیکشن بھی لڑ سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں