تحریک عدم اعتماد کو لیکر آصف علی زرداری اور نواز شریف میں اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس 20 نومبر 2020) تحریک عدم اعتماد کو لیکر آصف علی زرداری اور نواز شریف میں اختلافات سامنے آگئے

تفصیلات کیمطابق سنئیر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری چاہتے ہیں کہ پی ڈی ایم صرف جلسے جلوس نہ کرے بلکہ پنجاب اور بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد بھی لائی جائے صوبوں میں حکومتیں جانے کے بعد وفاقی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے

حامد میر کا کہنا تھا کہ جب وفاق کمزور ہو جائے تو پھر مرکز میں بھی تحریک عدم اعتماد لائی جائے جنوری 2021ء میں عمران خان کو نکالنے کا واحد آئینی راستہ تحریک عدم اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف لاہور یا پشاور کے جلسے میں مزید خطرناک باتیں کریں گے، کچھ ایسی باتیں کریں گے جس سے ریاستی ادارے کے نظم وضبط پر زد پڑ سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں