بیٹے کو جیل سے نکالنے کے لیے ماں نے 35 فٹ طویل سرنگ کھود نکالی

یوکرائن ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) ممتا کے جذبے سے سرشار ماں نے بیٹے کو جیل سے نکالنے کے لیے 35 فٹ طویل سرنگ کھود ڈالی جو جیل کے حدود تک پہنچ چکی تھی تاہم خاتون پکڑی گئی

تفصیلات کیمطابق یہ واقع یوکرائن کے قریب نائیکو لائف شہر میں پیش آیا جہاں 51  سالہ خاتون کا بیٹا قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے خاتون نےجیل کے قریب ایک مکان لیا رات کے وقت بجلی سے چلنے والی خاموش بائیک کے ذریعے جیل کے قریب پہنچتی اور خاص آلات سے زمین کھودنا شروع کر دیتی تھی اس کے بعد ملبہ باہر نکال کر اسے ٹھکانے لگاتی تھی صرف رات کے وقت وہ کام کرتی تھی اور مسلسل 3 ہفتہ کی کوشش کے بعد جیل کے احاطہ کے میں پہنچ گئی  کہ پولیس نے گرفتار کیا

خاتون دن کے وقت اپنے گھر میں ہی محصور رہتی تاکہ اہل محلہ اسے پہچان نہ سکیں اوررات کے وقت سرنگ کھودنے کا کام کررہی تھی اس نے تنِ تنہا 35 فٹ طویل سرنگ کھودی جس کی گہرائی 10 فٹ تک تھی اس پورے عرصے میں وہ تین ٹن مٹی اور ملبہ ہٹا چکی تھی

گرفتار ہونے پر اس کے گھر سے کھدائی کا دیگر سامان بھی برآمد ہوا جن میں بیلچے اور پھاؤڑے شامل ہیں اگرچہ اس کا جرم سنگین ہے لیکن سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کی محبت سے مجبور ماں نے یہ قدم اٹھایا اور اسی لیے یہ ایک حقیقی عظیم ماں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں