بیوروکریسی پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ہر حال میں عثمان بزدار کو بچایا جائے سنئیر صحافی کا دعویٰ

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) بیوروکریسی پر دباؤ ڈالال جا رہا ہے ہر حال میں عثمان بزدار کو بچایا جائے سنئیر صحافی اینکر پرسن عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بیوروکریسی پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ہر حال میں عثمان بزدار کو بچانا ہے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بتایا جارہا ہے عثمان بزدار کو بچانے کے لیے چار پانچ بکرے قربان بھی کرنے پڑیں تو کردیں انہیں یقین دہانی کروائی جارہی بعد میں ان کو اچھی جگہ تعینات کردیا

سنئیر صحافی اینکر پرسن عمران خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کو کہا جارہا ہے عثمان بزدار کو بچانے کے لیے کسی کی قربانی دینی پڑے تو دے دی جائے بعد میں انہیں اچھی جگہ ایڈجسٹ کرکے ان کا فائدہ کروایا جائے گا

اس سے قبل اینکر پرسن عمران خان نے مریم نواز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف تصادم اور جھگڑے کے قائل نہیں وہ معملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے قائل ہوتے ہیں جبکہ نواز شریف اور مریم نواز جارہانہ اقدامات اٹھانے کے قائل ہیں  اس سے قبل نواز شریف نے مجھے کیوں نکالا ریلی بھی اسی تناظر میں نکالی

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے سارے معاملہ جاتی امراء اور لندن میں طے پایا تھا کئی لوگوں کی لندن میں موجود قیادت سے بات کروائی گئی جس کے بعد ایک منصوبے کیساتھ لوگوں کو اکٹھا کیا گیا انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف پیش ہوئے تو تھوڑے کارکنوں کیساتھ بھی پیش ہوں گے مریم نواز اگر چاہتیں تو آرام سے بھی نیب میں پیش ہو سکتی تھی جاتی امراء سے نیب آفس تک چند منٹ کا فیصلہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں