بین الاقوامی مارکیٹ میں روئی کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب

کراچی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) بین الاقوامی مارکیٹ میں روئی کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب

تفصیلات کیمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے چین نے امریکا کے ساتھ 56ہزار 800 روئی کی گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کیے ہیں جس کے باعث  نیویارک کاٹن ایکسچینج میں تیزی رحجان غالب ہونے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے پاکستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران فی من روئی کی قیمت میں 50روپے سے 100روپے کا اضافہ ہوا جس سے  سندھ میں فی من روئی کی قیمت بڑھ کر 8450روپے جب کہ پنجاب میں 8750روپے کی سطح پر آگئی ہے

ماہرین کے مطابق آئندہ چند ماہ بعد پاکستان میں کاٹن جننگ کے بھرپور آغازکے بعد چین کی پاکستان سے سوتی دھاگے کی ریکارڈ خریداری شروع ہونے کا امکان ہے جس سے پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان سامنے آنے کے امکانات ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں جاری بارشوں کے باعث سندھ کے اہم ترین کاٹن زونز سانگھڑ حیدر آباد اور میر پور خاص میں کپاس کی فصل کافی متاثر ہوئی ہے اور پھٹی کی چنائی معطل ہونے سے کئی کاٹن جننگ فیکٹریوں میں بھی پیداواری عمل معطل ہونے سے فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں جس سے روئی کی دستیابی محدود ہونے سے روئی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے باعث پنجاب میں ابھی تک روئی کی فصل کو فائدہ پہنچ رہا ہے کیونکہ ان ہلکی پھلکی بارشوں کے باعث کپاس کی فصل سے سفید مکھی کے خاتمے کےساتھ فصل کو نائٹروجن بھی مل رہی ہے تاہم زمینداروں کو چاہیئے کہ وہ کھیتوں سے پانی باہر جانے والے راستے مکمل طور پر صاف رکھیں تاکہ فصل جڑی بوٹیوں اور کیڑوں وغیرہ سے محفوظ رہ سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں