بھارت کا اپنے 4 جاسوسوں کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں‌ درخواست

اسلام آباد ( نیوز ٹائم اپڈیٹس) بھارت کا اپنے 4 جاسوسوں کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں‌ درخواست

تفصیلات کیمطابق بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے اپنے 4 مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے بھارتی ہائی کمیشن اور قیدیوں نے بیرسٹر ملک شاہ نواز نون کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ  بھارتی قیدی برچو بنگ کمار ستیش بھگ اور سونو سنگھ کو رہا کیا جائے

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا  کہ لاہور جیل میں قید 3 بھارتی مجرم اور کراچی جیل کے ایک مجرم  کو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گرد کاروائیوں پر سزا ہوئی جیل میں موجود بھارتی قیدی اپنی سزا پوری کر چکے

اپنا تبصرہ بھیجیں