بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے قرارداروں کیخلاف ورزی کرررہا ہے،شاہ محمود

اسلام آباد (نیوز ٹائم اپڈیٹس ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر کی ملاقات ہوئی وزیر خارجہ نے کہا کہ توقع ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی مقبوضہ کشمیر پر موثرکردار ادا کرے گی

تفصیلات کیمطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ اور وزارت خارجہ افسران بھی شامل رہے ملاقات میں جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلقہ امور اور ایجنڈے پر تبادلہ خیال ہوا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وولکن بوزکر کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا

وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے جاری ایجنڈا خوش آئند ہے، جنرل اسمبلی کا 75 واں اجلاس خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا ملاقات میں وزیر خارجہ نے نو منتخب صدر کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے سے بھی آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی بھارت نے عالمی قوانین کی بھی صریحاً خلاف ورزی کی انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو یکطرفہ اقدامات کیے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل  نہتوں پر فائرنگ اور تشدد معمول ہے

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے بھارتی قابض فوج معصوم شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق عالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے اس کی توثیق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے 8 اگست 2019 کے بیان میں بھی کی توقع ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی مقبوضہ کشمیر پر موثرکردار ادا کرے گی پاکستان تمام عالمی فورمز کو بھارتی عزائم سے متعلق آگاہ کر چکا ہے ملاقات میں دونوں راہنماﺅں درمیان افغان امن عمل اور خطے میں امن و استحکام کی کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کر رہا ہے خطے میں دیرپا امن کے لیے بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں