بلوچستان میں عید کے تیسرے روز بھی چھٹی کا اعلان

کوئٹہ (نیوز ٹائم اپڈیٹس) صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق عید کے تیسرے روز بھی صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی

تفصیلات کے مطابق بلوچستان واحد صوبہ ہیں جہاں عید کے تیسرے روز بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے متعلقہ محکمے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں عید کے تیسرے روز، 3 اگست بروز پیر کو عام تعطیل ہوگی

دوسری جانب وفاقی حکومت پنجاب اورسندھ بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر چکے ہیں سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں 31 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گی اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا تھا۔ صوبے کے سرکاری ادارے عید کی تعطیلات کے سلسلے میں 31 جولائی سے 2 اگست تک بند رہیں گے

پیر 3 اگست سے تمام سرکاری ادارے دوبارہ سے کھل جائیں گے۔ جبکہ وفاقی حکومت نے بھی اعلان کیا تھا کہ عید کے موقع پر 3 چھٹیاں دی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں