بغاوت کیس لیگی رہنما گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے پولیس کا گرفتاری سے انکار

لاہور ( نیوز ٹائم  اپدیٹس) بغاوت کیس لیگی رہنما گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے پولیس کا گرفتاری سے انکار

تفصیلات کیمطابق رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ ایم این اے ملک ریاض اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کیس میں گرفتاری دینے تھانہ شاہدرہ پہنچ گئے پولیس کا گرفتاری سے انکار

تھانے کے باہر لیگی کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی لیگی رہنماؤں نے ایس ایچ او شاہدرہ سے ملاقات کی اور کہا  ہم یہاں خود آئے ہیں اگر گرفتار کرنا ہے تو ہم حاضر ہیں  اس مقدمے کی کوئی ذمہ داری کو لینے کو تیار نہیں جس نے مقدمہ درج کروایا وہ تحریک انصاف کا ورکر ہے

دوسری جانب ایس ایچ او زاہد رندھاوا نے کہا کہ مقدمہ درج ہو گیا اس کا مجھ سے تعلق نہیں ہمارے پاس درخواست آئی ہم نے مقدمہ درج کیا پولیس میرٹ پر تفتیش کرے گی مجھے یہاں پر تعینات ہوئے دو دن ہوئے ہیں مجھ سے پہلا مقدمہ درج ہوا ہے ہم اعلی حکام کو کہیں گے کہ اس پر بورڈ بنایا جائے  ہم لیگی رہنماؤں کو فی الحال گرفتار نہیں کر رہے پراسیکیوشن ٹیم اس کیس کا قانونی جائزہ لے گی اس کیس میں قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں