بزدار کرپشن کیس مشکلات کھڑی کرنے والے حکومتی وزیر نکلے

لاہور نیوز ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) سنئیر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ بزدار کرپشن کیس میں نیب کی معاونت اہم صوبائی وزیر نے کی ہے جو خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نیب آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حالات سازگار نہیں تھے نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سوالات کیے جبکہ عثمان بزدار کسی بھی سوال کے جواب میں نیب کی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے

نیب نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجیں گئی سمریاں بھی دیکھائی گئی جس میں بار بار شراب کے لائسنس کے متعلق سوالات کیے گئے ایک درجن سے زائد سوالات پوچھے گئے مگر عثمان ب زدار نے ایک سوال کا جواب نہیں دیا گیا عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عثمان بزدار کے کیس میں نیب کی معاونت کرنے والے اہم صوبائی وزیر ہیں جو کہ خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے دو سالوں میں ایک بہت بڑی غلطی کی کہ ایسا وزیر جو پنڈی سے راجہ ہے ان پر اعتماد کرکے نقصان کیا۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس دینے کا الزام ہے جو کہ وزیراعلیٰ کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ ایکسائز پر دباؤ ڈال کر لائسنس جاری کروایا ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پانچ کروڑ روپے لے کر لائسنس جاری کروایا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں