بزدار حکومت کی بڑی کامیابی صوبائی قرضوں میں خاطر خواہ کمی

لاہور (نیوز ٹائم اپڈیٹس) پنجاب حکومت جون 2019 کے بجٹ میں 9 کھرب 54 ارب روپے کی مقروض تھی جون 2020 میں قرض کم  ہو کر 9 کھرب 45 ارب ہو گیا

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی کامیابی ایک سال میں صوبے کے قرضوں میں 9 ارب روپے کمی حکومت پنجاب جون 2019 میں 9 کھرب 54 ارب کی مقروض تھی جون 2020 میں قرض کم ہو کر 9 کھرب 45 ارب ہو گیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت میں پنجاب کے قرضے میں 9ارب روپے کمی آگئی ہے قرضوں سے متعلق پنجاب حکومت کی اسٹیٹ بینک اور وفاقی وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کارکردگی سامنے لائی گئی ہے جس کے مطابق جون 2019 سے جون 2020 تک پنجاب کے قرضوں میں 9 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے دستاویزات کے مطابق صوبہ پنجاب پر 9 کھرب 38 ارب کے غیر ملکی اور 6 اعشاریہ 7 ارب روپے کے ملکی قرضے واجب الادا ہیں پنجاب کے قرضے جی ایس ڈی پی کا 4 اعشاریہ 2 فیصد اور قومی جی ڈی پی کا 2 اعشاریہ 3 فیصد ہیں

اس سے قبل کورونا وائرس کے حوالے سے ایک سروے میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں