بجلی بحران کے خاتمے کا کریڈٹ نواز شریف دور کو جاتا ہے مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد

لاہور ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ بجلی بحران خاتمے کا کریڈٹ نواز شریف دور کو جاتا ہے

تفصیلات کیمطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف دور میں بجلی گھر کے منصوبے لگانے سے بجلی بحران ختم  ہوا سی پیک منصوبے کے تحت سابقہ دور حکومت میں پاور پلانٹس لگائے گئے تھے اب سی پیک کا فوکس زرعی اور صنعتی شعبہ ہے

ان کا مزید کہنا تھا سی پیک پراجیکٹ کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے سی پیک کا فوکس اب صنعت اور زراعت کے شعبوں پر ہےحکومت نے ایران کے ساتھ بارڈر مارکیٹس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح افغانستان کے ساتھ پہلے جو باڑہ مارکیٹ تھیں، وہاں پر مارکیٹس بنانے کا عمل جاری ہے اس سے اسمگلنگ ختم ہوگی اورسرحد پر رہنے والے لوگوں کیلئے مئوثر تجارتی سرگرمیاں میسر آئیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں