بالی ووڈ اسٹار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا

ممبئی ( نیوز ٹائم اپڈیٹس ) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخلے کے وقت  سنجے دت  سانس اکھڑ رہی تھی جس کے بعد اُن کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا لیکن ٹیسٹ میں کورونا کے اثرات واضح نہیں ہوئے تاہم بعدازاں پتا چلا کہ اُن کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہو رہا ہے

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کورونا کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کینسر کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں  سنجے دت کے پھپھڑوں کے تیسرے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی دوسری جانب اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت کیسنر کے علاج کے لئے بہت جلد امریکہ روانہ ہو رہے ہی

اپنا تبصرہ بھیجیں