بازار سے خریدے گئے پھلوں کو کورنا وائرس سے پاک کرنے کا طریقہ

ماہ مبارک میں پھلوں اور سبزیوں کے بغیر افطار دستر خواں ادھورا سمجھا جاتا ہے کرونا جیسے حالات میں پھلوں اور سبزیوں کو کورنا وائرس سے کس طرح پاک کیا جا سکتا ہے

میل آن لائن کی رپورٹ کیمطابق آسٹریلوی ماہر وبائی امراض پروفیسر ٹمی تھی نیوسم نے کہا ہے کہ آپ اگر بازار سے پھل یا سبزیاں خرید کر لاتے ہیں تو زیادہ چانسز ہوتے ہیں کہ ان پھلوں اور سبزیوں میں کورنا وائرس موجود ہو جس طرح گھر میں داخل ہونے سے پہلے ہاتھ صابن سے دھونا ضروری ہے اسی طرح پھلوں اور سبزیوں کو بھی صابن سے دھونا  نا گزیر ہے

ورنہ آپ ان پھلوں اور سبزیوں کے ذریعے اپنے گھر والوں تک کورنا پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں

یونیورسٹی آف سڈنی کے پروفیسر ٹمی تھی نیوسم کے مطابق تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کورنا وائرس پھلوں اور سبزیوں پر بھی اتنی ہی دیر زندہ رہتا ہے جتنی دیر وہ دیواروں اور دیگر سطحی چیزوں پر زندہ رہتا ہے اس لیے پھلوں کو صابن سے دھونا نا گزیر ہے

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں