بابر اعظم نے حریفوں کو بھی گن گانے پر مجبور کردیا

مانچسٹر (نیوز ٹائم اپڈیٹس) بابر اعظم نے اپنے حریفوں کو بھی گن گانے پر مجبور کردیا انگلینڈ کے سابق کپتان نوجوان بیٹسمن کے گرویدہ نکلے مائیکل وان نے کہا کہ بابر نے جوئے روٹ کی چھٹی کرتے ہوئے موجودہ دور کے ٹاپ 4 بیٹسمینوں میں شامل ہو گئے دوسری جانب ناصر حسین کا کہنا ہے کہ ویراٹ کوہلی بیٹ سے چرچے دیکھائے تو سب چرچا کرتے ہیں اب کیوں خاموش ہیں

نوجوان پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے انگلینڈ میں ٹیسٹ مہم کا آغاز پہلی اننگز میں ففٹی سے کیا، دوسرے روز پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہونے سے قبل انھوں نے 69 رنز بنائے تھے، ان کی صلاحیتوں کے اپنے ہی نہیں غیربھی گن گانے لگے ہیں

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہاکہ شروع کی 3، 4 گیندیں ضائع کرنے سے آپ کے ذہن میں سوال اٹھا ہوگا کہ کیا بابر موونگ گیند کھیل سکتے ہیں؟ مگر پھر وہ ردھم میں آئے اور عمدگی سے بیٹنگ کرنے لگے میں مسلسل ’فیب4’کے بارے میں سن رہا ہوں جس میں کین ولیمسن ویرات کوہلی اسٹیون اسمتھ اور جوئے روٹ شامل ہیں مگر یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ روٹ کو اب بھی اس گروپ میں رکھا جا سکتا ہے میرے خیال میں ان کی جگہ اب بابر لے چکے جن کی گذشتہ 18 ماہ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں  65 سے زائد اور اس عرصے میں کوئی بھی اوسط کے لحاظ سے ان سے آگے نہیں، میں بابر کو روز بروز بہتر سے بہترین ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں